ووٹ قوم کی امانت، دیانتدار افراد کو دیا جائے: خواتین رہنما جماعت اسلامی

لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی کی خواتین رہنماؤںنے کہاہے کہ ووٹ قومی امانت ہے اور اس امانت کے صحیح حقدار دیانت دار، باکردار، تعلیمیافتہ اور دینی تعلیمات پرکاربند امیدوار ہیں سو کتاب پرمہر لگا کرملک کی جڑوںکومضبوط بنائیںاوراپنے ملک سے غربت بے بسی اوربے حیائی کا خاتمہ کریں۔ متحدہ مجلس عمل کی این اے 134اور پی پی 168کی امیدوار ان انیلا محمود اور زرافشاںفرحین نے کماہاں روڈ کوٹ واداوا سنگھ اور بہادر آباد، جاوید کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگومیں کہاکہ ہم برسراقتدار آکر اسلام اور آئین پاکستان کی روشنی میں خواتین کی شرکت وترقی کیلئے تعلیم وروزگارکے دائروں میں انقلابی سکیموںکا اجرا اور عورتوںکے استحصال اور عدم مساوات کے رویوںکی بیخ کنی کریںگے۔ قیصرہ شریف، رخسانہ، خالدہ پروین نے کہاکہ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کامکمل تحفظ کیا جائے گا، ہر شہری کیلئے تعلیم علاج اور روزگار کی فراہمی یقینی ہوگی، مہنگائی کے خاتمے کیلئے عام افراد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی مناسب قیمتوںکاتعین کیاجائے گا۔ ریحانہ کوثر ، سدرہ نذیرنے کہاکہ نوجوانوںکوقومی دھارے میں شامل کرنے اور معاشرے کاکارآمد شہری بنانے کیلئے قومی پالیسیوںکی تشکیل وعملدرآمدمیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ فارینہ شاہین، اسماء اعظم نے کہاکہ ضرورت مندوںکودل جگرسمیت مہلک امراض کا مفت علاج ہوگا، رخسانہ اور رقیہ کلثوم نے کہاکہ ایسا نظام لائیںگے کہ کوئی حقدار محروم نہیں رہے گا، امن وامان قائم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن