آج لاہور والے ثابت کرینگے انکے دل بلاول کے ساتھ دھڑکتے ہیں: میاں ایوب

Jul 19, 2018

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ آج پورا لاہور بہترین عوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے سڑکوں پر نکل آئے گا آج کی فقید المثال ریلی میں ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی علم ہو جائے گا کہ لاہور ان کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ ہے بھٹو شہید نے پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی تھی اور اس شہر کے زندہ دلان والے آج بھی بھٹو شہید کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔ وہ پارٹی قائد کی لاہور آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقاریروں اور ان کی سیاسی حکمت عملی کے ہمارے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں۔

مزیدخبریں