لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن چودھری منور انجم نے کہاہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی بے چین ہوگئے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستم گروں نے عمران نیازی کو صرف گالی سکھائی، نیازی کی سیاست گالی سے شروع ہو کر الزام تراشی پر ختم ہوتی ہے۔ عمران نیازی رونے دھونے کو 25جولائی تک سنبھال کر رکھیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کے لئے تین وقت کی روٹی اور معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کا ٹھوس پروگرام ہے۔