حکمرانی کا مینڈیٹ قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا: آفتاب لودھی

Jul 19, 2018

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ حکمرانی کا مینڈیٹ قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ پانچ پانچ سال حکمرانی کر کے قوم کو کئی بلین ڈالرکے قرضوں میں رہن رکھنے والوں سے حساب لیا جائے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے کہا کہ شریف فیملی کے علاوہ بھی لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرے اور ان کیخلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کرے۔ حکومتی ادوار میں بیت المال کو کک بیکس والے منصوبوں اور قومی ترقی کو نقصان پہنچانے والے فیصلے کرنے کا بھی حساب لیا جائے تاکہ آئندہ حکومتوں کو بھی متنبہ کیا جا سکے کہ غلط فیصلوں سے نقصان پہنچانے پر ان کو تلافی کرنی پڑے گی۔

مزیدخبریں