نوجوانوں کومصنوعی و کیمیائی منشیات سے شدید خطرہ ہے :میجرجنرل مسرت نواز ملک

کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں ۔صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نوازملک ،ہلال امتیاز(ملٹری) نے کی۔اجلاس میں اے این ایف کے علاقائی دفاتر کے کمانڈروں اور سینئر اسٹاف افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ،ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہابالخصوص ملک بھر میں حجاج کرام کیلئے شروع کی جانے والی سرگرمیوںکی تعریف کی ، اورنوجوان نسل کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم پر توجہ مرکوز کرنے پرخصوصی زوردیا،جو ہماری نوجوان نسل کوتباہی سے دوچارکر رہے ہیں۔انھوں نے مصنوعی وکیمیائی طور پر تیارکردہ منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجانات کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ،خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران ، محکمے کے پیشہ ورانہ اموراور پیش رفت کا کا بغورجائزہ لیاگیا۔انہوں نے ملک بھر میں واقع تمام ایئرپورٹس پر حجاج کرام اور بین الاقوامی پروازوں کی سخت چیکنگ پر زور دیا اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان ، خصوصاًتعلیمی اداروںاور ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنے والے عناصراورمنشیات کے جرائم میںملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کوکیفر کردارتک پہنچانے کے لئے جاری ملک گیر مہم کو مزیدتیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیااورمنشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ذرائع ترسیل کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ دوران اجلاس،نفاذ قانون ، انٹیلی جنس، تفتیش اثاثہ جات، پیروی مقدمات وقانونی چارہ جوئی، منشیات کے خلاف عوامی سطح پرشعوربیدارکرنے ،مالی و انتظامی امور اورمحکمانہ صلاحیت میں اضافے جیسے پہلو زیربحث لائے گئے۔علاوہ ازیں، مستقبل کے اہداف مقرر کئے گئے اورنئے اقدامات عمل میں لانے اورمحکمانہ استعداد بڑھانے کے منصوبوں پر خصوصی طور پرغورکیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...