گلگت (آن لائن)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پانچ گھر اور گاڑی ریلے میں بہہ گئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریلے نے آبادیوں اور سڑ کوں کو شدید متاثر کیا جس سے ضلع غذر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سینکڑوں افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور گلیشئر پر برف پگھلنے سے پانی کے بہاؤمیں اضافے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔