لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت 2008ء کے ممبئی حملوں کو سیاسی شعبدہ بازی اور عوامی جذبات مشتعل کرنے کیلئے بھارت پر حملہ یا جنگ قرار دیکر ڈھنڈورا پیٹتی رہی مگر ممبئی حملوں میں جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے میڈل یافتہ فوجی افسر کو یہ کہہ کر مالی مراعات دینے سے انکار کر دیا کہ ممبئی حملے کوئی باقاعدہ جنگ نہیں تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے میجر (ر) کرمجیت سنگھ نے پنجاب ہریانہ ہائیکورٹ میں حصول مراعات کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ممبئی حملوں کے وقت فوج نے ممبئی میں کارروائی کرنیوالے نیشنل سیکورٹی گارڈز کے ساتھ آپریشن بلیک ٹورنیڈو کے لئے تعینات کیا جہاں 26 سے 28 نومبر 2008 تک اس نے جرات و بہادری سے فرض نبھایا ۔
ممبئی حملے باقاعدہ جنگ نہیں تھے ہریانہ حکومت نے میڈل یافتہ میجر کو نقد انعام دینے سے انکار کر دیا
Jul 19, 2018