نئی دہلی (اے ایف پی) نئی دہلی کے نواحی علاقے میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور بیسیوں ملبے تلے دب گئے۔ 100 سے زائد ریسکیو ورکرز نے سٹیل کٹرز اور ڈرلز کی مدد سے ملبے کی کٹائی شروع کر دی۔ ہمسایوں اور عینی شاہدین نے بتایا دبے افراد میں ایک برس کا بچہ بھی شامل ہے۔ امدادی آپریشن میں کتوں کو بھی شریک کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ابھی یہ عمارت زیر تعمیر تھی سیٹلائٹ ٹائون میں واقع ہے۔
نئی دہلی: 6 منزلہ عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک، بیسیوں ملبے تلے دب گئے
Jul 19, 2018