کوئٹہ(بیورو رپورٹ) نگراں صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہاہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ملک دشمن قوتوں اور غیر ملکی مخالف اداروں نے بلوچستان میں پرامن الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی جسے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ملکر ناکام بنادیا گیا ہے۔ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملکر صوبے کے مختلف علاقوں بشمول ڈیرہ بگٹی، سنگسیلا ،ژوب کے علاقے سمبازاور کوئٹہ میں کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان موثر کارروائیوں کے درمیان تخریب کاری کیلئے استعمال کرنیوالا جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا ہے جو کہ صوبے میں الیکشن مہم کے دوران بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔انہوں نے یہ بات بدھ کی شام کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ،غزا بند سکائوٹ کے سیکٹر کمانڈر تصور ستار ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔