کابل (سنہوا،نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں فضائی بمباری کے دوران 6 طالبان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں ہونے والی فضائی بمباری سے 6 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان افواج نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے دوران دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب داعش کے حامیوں نے طالبان کمانڈر ملا برجان کو اغوا کرکے اس کا سر قلم کردیا۔پریس جرنلسٹس سیفٹی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں حملوں، دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں 11 افغان صحافی جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی کی صورتحال خراب رہی۔ صحافیوں کیخلاف تشدد کے 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
افغانستان : سیکیورٹی فورسز کی بمباری ، 6طالبان ہلاک ،دو بارودی گاڑیاں تباہ
Jul 19, 2018