اسلام آباد(صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، پارلیمانی، سماجی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دیکر باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار کی جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر یاجنگ سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور دوطرفہ روابط میں تیزی لانے پر زور دیا۔ چین کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی آگا ہ بھی کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی چینی سفیر سے ملاقات باہم، دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Jul 19, 2018