وزارت داخلہ نے زرداری‘ فریال کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

Jul 19, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل دے نکال دیا ہے ۔ایف آئی اے نے نجی بنک سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلواےاتھا اور اس حوالے سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کیا گیا تھا تاہم دونوں شخصیات کے وکلا ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو الیکشن تک دونوں شخصیات کو نہ بلانے کی ہدایت کی جبکہ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے بے نامی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کے حکم پر چند روز قبل سمری تیار ہوئی تھی جس کی روشنی میں بدھ کو دونوں شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں دونوں شخصیات کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نام نکال دیا

مزیدخبریں