ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری کا سرحدی علاقوں کا دورہ

Jul 19, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کو سرحدی علاقوں کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سرحدی مینجمنٹ کیلئے کئے گئے اقدامات دکھائے گئے۔ ایرانی سفارتی ذرائع کے مطاابق پاکستان کے فوجی افسران ان کے ساتھ تھے۔ میجر جنرل محمد باقری کو سرحد پر نصب کردہ باڑ اور دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
ایرانی آرمی چیف

مزیدخبریں