ایران نے سینٹری فیوجز کی تیاری کے لئے نئی فیکٹری بنا لی

تہران (سنہوا+آن لائن ) یورینیم افزودگی کے لئے جدید سینٹری فیوجز مشینوں میں استعمال روٹرز کی مینوفیکچرنگ کے لئے ایران نے فیکٹری قائم کر دی۔ جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے میڈیا کو بتایا یورینیم افزودگی کی صلاحیت ایک لاکھ 90 ہزار سپریٹوورک یونٹس کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ فیکٹری کی صلاحیت روزانہ 60 آئی آر سینٹری فیوجز مشینیں ہے۔ یاد رہے 4 جولائی کو سپریم لیڈر خامنہ ای نے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سینیئر کمانڈر نے کہا کہ ایران کی فوج اپنی زمینی سمندری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتی ہے۔مسلح افواج اپنی توانائیوں اور استعداد کی بدولت کہیں بھی اور کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور سینیئر کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے دارالحکومت تہران میں ملٹری کالج میں کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دفاعی آمادگی اور توانائی کی اعلیٰ منزل پرفائز ہے۔ایران کی فوج نہ صرف اپنی توانائیوں اور آمادگی کی حفاظت کررہی ہے بلکہ اس میں روز افزوں اضافہ بھی کررہی ہے۔ ایڈمرل سیاری نے کہا بری فوج، فضائیہ، بحریہ اور ایئرڈیفنس کے یونٹ بہت سی مشقیں انجام دے رہے ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی توانائیوں اور استعداد کی بدولت کہیں بھی اور کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ایاس ٹی وی کے مطابق مقامی سطح پر تیار 800 جدید ٹینک ’’قرار‘‘ جلد فوج کے حوالے کئے جائیں گے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ان کی فائر پاور کی صلاحیت بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...