اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر آبی وسائل سید علی ظفر کی زیرصدارت نیشنل واٹر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ سید علی ظفر نے ہدایت کی کہ پانی کی قلت کے تناظر میں قومی پالیسی کیلئے گائیڈ لائنز تیار کی جائیں۔ نگران وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ماہرین پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پانی کے ذخائر کیلئے 10سالہ پلان کا مسودہ پیش کیا گیا۔ پلان میں واٹر انفراسٹرکچر، واٹر مینجمنٹ سمیت 3امور شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے پانی پر روڈ میپ کیلئے نیشنل ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کر دی۔ علی ظفر نے کہاکہ پاکستان میں 1947ءمیں سالانہ پانی کی فی کس دستیابی 5260مکعب میٹر تھی۔ اب پاکستان میں فی کس سالانہ پانی کی دستیابی ایک ہزار مکعب میٹر سے نیچے آ گئی ہے۔
ٹاسک فورس