لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)الیکشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ آفیسرز کیلئے ذمہ داریوں کی فہرستیں ارسال کردیں۔ذمہ داریوں میں عام شہری کیسے ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے اور دیگر معاملات کے تفصیل درج ہے ۔ ووٹرز کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر انمٹ سیاہی کا نشان دیکھنے کی ہدایت دی گئی، کمپوٹرائزشناختی کارڈ چیک کرنے ،بلند آواز سے ووٹرز کانام پکارنے کی ہدایت دی گئی۔ شناختی کارڈ کے کوائف ووٹر لسٹ سے ٹیلی کرنے کا حکم دیا گیا ۔دونوں لسٹوں سے سکیل کی مدد سے ووٹر کا نام کاٹنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں لسٹوں پر ووٹر کا انگوٹھا لگوانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز نے الیکشن کے حوالے سے پولنگ آفیسرز کیلئے ذمہ داریوں کی فہرستیں ارسال کردیں
Jul 19, 2018