بلاول کو فیصل آباد میں ریلی کی اجازت نہ ملی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فیصل آباد شہر میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم ریلی کو چنیوٹ سے براستہ فیصل آباد، جڑانوالہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد فواد احمد نے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر بلاول بھٹو دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں جلسہ کرتے ہیں تو انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ریلی اجازت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...