کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہاہے کہ عام انتخابات کے موقع پر سندھ پولیس نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت پولنگ والے دن پولیس اور رینجرز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہوگا۔سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہاکہ عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 5700 سے زائد ہے ٗاسی طرح حساس اور کچھ نارمل پولنگ سٹیشن ہیں۔ عام انتخابات کے موقع پر سندھ پولیس نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت پولنگ والے دن پولیس اور رینجرز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہوگا، اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوگا تو دونوں وہاں جلد سے جلد پہنچ کر مسائل حل کریں گے۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ عام انتخابات کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس کے جوان اور افسران تعینات کررہے ہیں، 79 فیصد فورس فیلڈ فارمیشن،17 فیصد پولیس کے مختلف یونٹس لے کر تعینات کریں گے جبکہ 4 فیصد کی کمی سندھ حکومت سے لے کر پوری کی جائے گی اس کے علاوہ پولنگ سٹیشنوں پر ہماری ریزرو پولیس ہوگی۔امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھاکہ صوبے میں حساس اور کچھ نارمل پولنگ سٹیشن ہیں، انتہائی حساس پولنگ سٹیشن میں زیادہ نفری لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیاجارہا ہے۔