انسداد دہشت گردی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے: عبداللہ ہارون

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ بنوں اورمستونگ میں حالیہ دہشت گرد حملے اس بات کاواضح اشارہ ہیں کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ملک نے دہشت گردی کی لعنت پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اوردہشت گرد عناصر اب پہلے کی طرح زیادہ مضبوط نہیں ہیں۔ ہمیں بہتری کیلئے اپنی پالیسیوں کو دوبارہ تشکیل دینا ہوگا۔صباح نیوز، آن لائن کے مطابق عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے دنیا میں نئے فوجی اور معاشی اتحاد بنیں گے۔خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے لیکن بھارت کو بھی اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کو بھارت، افغانستان اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ خارجہ پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے کہا دنیا میں آہستہ آہستہ نئے فوجی اور معاشی اتحاد بنیں گے۔ سب چاہتے ہیں ہمسائے اور عالمی برادری کوشاں رہے۔ امریکی اور روسی صدور کے مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہوگا۔ بات چیت دیکھنے کے لائق ہے کیونکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عالمی منظرنامے پر کیا ہونے جارہا ہے۔ نیو ورلڈ آرڈر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کو اس بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنا لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ۔ نئے ورلڈ آرڈر کے تحت تقریبا تمام ممالک اپنے اتحاد ی ممالک کے ساتھ ملکر لابنگ کررہے ہیں۔پاکستان کو ہمسایہ ممالک کی صورتحال کو سامنے رکھنا نہایت ضروری ہے ، افغانستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے۔ جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کیلئے مسائل پیداکررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جاری ہے۔بھارت کو ایک دن اپنی غلطیوں کا ضرور احساس ہوگا۔ نئی نسل معاشی ترقی اور اعلی تعلیم چاہتی ہے۔مشرق وسطی کے ممالک کاذکرکرتے ہوئے عبداللہ ہارون نے کہا کہ بیشتر مسلم ممالک میں اس وقت شورش ہے ، عراق ، مصر، شام اورلیبیا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔پاکستان کو مسلم ممالک کی موجود ہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اسی وقت بہتر ثابت ہوگی جبکہ ملکی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تحفظات کو سامنے رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ کے علاوہ دیگر مہمانوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...