اسلام آباد(آئی این پی ) عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ سمارٹ فون بھیجیں گے، پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو سمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ ویئر دیا جائے گا ۔الیکشن کمشن کے مطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو سمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ ویئر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ سمارٹ فون بھیج سکیں گے۔الیکشن کمشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر پہنچ گئی۔