پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پرنوشہرہ سے اعجاز حسین ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ ممبر تلاوت خان جبکہ مردان سے حیدر علی ایڈوکیٹ آف کاٹلنگ، ضلعی کونسلر تاج گلاب، صدر یو سی ڈھیری لکپانی انور علی اور عزیز احمد باچا تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مردان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے جبکہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ان کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کر دیا ہے۔