پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ وکیل اکبر ایس بابر نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے ستمبر 2011 کا لیٹر سامنے نہیں آیا۔ لیٹر کے اصلی ہونے کے بارے مےں کوئی ثبوت موجود نہیں، پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کی کچھ تفصیلات حنیف عباسی کیس میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا قانون کے مطابق سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ 31 جولائی کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواستوں پر بھی سماعت ہے۔
فنڈنگ کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...