ملتان(شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ گلوریا استفان اپنی زندگی پر بنی ڈاکومنٹری فلم ''آن یور فیٹ'' کی نمائش کے لئے ہالی ووڈ پہنچ گئیں۔ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پیدا ہونے والی گلوکارہ گلوریا استفان کی سوانح ''آن یور فیٹ'' انتیس جولائی کو لاس اینجلس کے ''ہالی ووڈ پینٹجز تھیٹر'' میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔فلم گلوریا کے تیس سالہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے، امریکا آنے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچے کی کہانی اس میں بیان کی گئی ہے۔