پاکستانی ڈیف ٹیم ڈھاکہ میں شیڈول 3ملکی ٹی20 سیریز کھیلے گی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ستمبر میں ڈھاکہ میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی جس میں میزبان بنگلہ دیش ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں ۔پاکستان ڈیف کرکٹ کے صدر سلیمان ظہیر ،سیکرٹری عطاالرحمان اور سینئر نائب صدر اشتیاق احمد نے بتایا کہ تین ملکی سیریز پاکستان ٹیم کی نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے تین ملکی سیریز پاکستان کی تیاریوں کے لئے ایک اہم ایونٹ ہے اور اس سے ہمیں ٹیم کی کمزوریوں کا پتہ چلے گا اور مضبوط ٹیم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز کے لئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس میں پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن