خانیوال ( نامہ نگار) کراچی میں جاری انٹر سروسز باسکٹ بال مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان نیوی کو 91-34 سے شکست دے کر اب تک ہونے والے انٹر سروسز میں سب سے بڑی فتح حاصل کر لی ہے۔ میچ میں سب سے زیادہ باسکٹ ائیر فورس کے احمد جان نے 21 باسکٹ کئے۔شہزاد نومی ، مہتا ب ، عمیر اور پاکستان نیوی کے بابر نے خوبصورت کھیل پیش کیا۔آج اہم میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کے درمیان کھیلا جائے گا۔