ملتان (سپیشل رپورٹر) آزاد امیدوار حلقہ این اے 155 ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کھرے اور کھوٹے کو پہچان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج میرے ساتھ عوام کی بڑی تعداد جڑ رہی ہے الیکشن میں کامیابی کے بعد اس حلقہ کی تمام محرومیوں کو دور کر دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقعہ پر پریس کلب میں بلوچ اتحاد کونسل الیکشن 2018 ء میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے اس موقعہ پر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے مزید کہا کہ میں بلوچ اتحاد کونسل کا مشکور ہوں مہنگی محبت آج مجھے مل گئی ہے آج میری فتح کا فیصلہ ہو گیا انشاء اللہ اعلان 25 جولائی کو ہو گا اس موقعہ پر بلوچ اتحاد کونسل ک سربراہ سردار عرفان خان رند نے کہا کہ بلوچ اتحاد کونل ایک غیر سیاسی تنظیم ہے لیکن اب سیاست سے جدا رہنا ممکن نہیں رہا ہے ہم نے محسوس کیا ہے کہ اس حلقہ میں سب سے موزوں اور بہترین امیدوار ڈاکٹر خالد خاکوانی ہیں اس لئے ان کو بلوچ اتحاد کونسل کی بھرپور حمایت حاصل رہے گی پریس کانفرنس میں ملک سلیم لابر منظور گورمانی اکمل بلوچ اور سردار ارشد خان رند بھی موجود تھے۔