دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا،محکمہ آبپاشی

Jul 19, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریاوں کے بہا واور آبی ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو 34 فٹ تک پہنچ گئی جب کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 380 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ اعشاریہ 911 ملین ایکڑ فٹ ہے، پانی کی آمد دو لاکھ 27 ہزار تین سو کیوسک جب کہ اخراج ایک لاکھ 40 ہزار ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 40 فٹ ہے تاہم اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو 26 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی اعشاریہ 97 ملین ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 38 ہزار پانچ سو 30 کیوسک ہے جب کہ اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی آمد دو لاکھ 27 ہزار تین سو کیوسک ہے جب کہ اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار سات سو کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ 17 ہزار آٹھ سو 88 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 90 ہزار پانچ سو 46 کیوسک جب کہ اخراج ایک لاکھ 76 ہزار آٹھ سو 27 کیوسک ہے۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 88 ہزار چار سو کیوسک اوراخراج 55 ہزار چار کیوسک ہے۔

مزیدخبریں