کمشنر آئی آر ذوالفقار کی سربراہی میں ٹیم کی پراپرٹی ڈیلرز سے ملاقات، ٹیکس ایمنسٹی سکیم حوالے سے بریفک

لاہور (پ ر) چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کی ہدایت پر کمشنر ذوالفقار احمد آئی آر کی سربراہی میں ایک ٹیم جس میں محمد جواد ایڈیشنل کمشنر آئی آر خورشید عالم ڈپٹی کمشنر آئیآر عدنان جبار اسسٹنٹ کمشنرآئی آر اسماعیل الرحمن آئی آر او شامل تھے بحریہ ٹائون فیز VIII گارڈن سٹی میں پراپرٹی ڈیلرز رائیل اسٹیٹ ایڈوائزر؍ ایجنٹس اور پراپرٹی انویسٹرز کے ساتھ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کے بارے میں انتظامیہ بحریہ ٹائون کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا سٹاف نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اسماعیل الرحمان نے سکیم کے خدوخال اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا آخر میں پراپرٹی ڈیلرز نے بریفنگ کو خوش آئند قرار دیا اور اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کی حامی بھری ۔

ای پیپر دی نیشن