مبینہ جج ویڈیو سیکنڈل ‘ناصر بٹ کی گرفتاری کیلئے گھیرا تنگ ‘ ایف آئی اے کامیاںطارق کے دفتر پر چھاپہ‘ دستاویزات قبضہ میں لے لیں

Jul 19, 2019

اسلام آباد+ملتان (نیو زرپو رٹر‘کرائم رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر ) مبینہ جج ویڈیو سیکنڈل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے مرکزی کردار ناصر بٹ کی گرفتاری کے لئے گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ناصر بٹ کی بیرون ملک سفر کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ایف آئی اے نے 2013 ء سے ناصر بٹ کے بیرونِ ملک آنے جانے کا امیگریشن ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ایف آئی آر میں نامزد دیگر افراد کے خلاف بھی چند روز میںکاروائیاں متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو ماضی میں ناصر بٹ سے شکایات رہی ہیں۔ مذکورہ ایف آئی آرز کی روشنی میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے ما ر نے شروع کر د یئے، ایف آئی اے نے حاجی ہائوس ڈھوک رتہ راولپنڈی میں چھاپہ ماراہے۔وہاں سے ناصر بٹ کی کچھ ضروری اشیاء تحویل میں لے لی گئی ہیں تو نہیں چھاپے کی دوران اس کا چھوٹا بھائی ڈیرے سے فرار ہو گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ناصر بٹ کی بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔دوسری طرف ایف آئی اے نے دوسرے مبینہ ملزم میاں طارق کی ملتان ابدالی روڈ پر واقع دکان پر جمعرات کی رات 2بجے چھاپہ مارا اور دکان کے تالے توڑ کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔ملتان ویڈیو سیکنڈل کے سلسلے میں ایف آئی اے اسلام آباد نے پولیس کے ہمراہ ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے تاجر میاں طاق محمود کے دفتر پر چھاپہ مارا اور دستاویزات قبضہ میں لیں۔ کاروائی کے دوران اہلکاروں نے چوک فوارہ کے قریب میاں طارق کی دکان اور دفتر کے ارد گرد کا علاقہ سیل کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے نئے تالے لگا کر دفتر کو سیل کردیا ہے۔ ،ایف آئی اے نے گزشتہ روز میاں طارق کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا ،میاں طارق دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں ، میاں طارق کی الیکٹرانک س کے سامان کی دکان ہے جہاں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی فروخت کرنے کی شکایات پر متعدد بار کارروائی بھی ہو چکی ہے۔دریں اثنا جج ارشد ملک ویڈیو سیکینڈل کے اہم کردار میاں طارق کو تحفے میں ملنے والی سفید رنگ کی گاڑی اسلام آباد نمبر اے جی ایس 099 گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے گیٹ نمبر دو پارکنگ سے برآمد ہو گئی،شام چار بجے کے قریب نشتر ہسپتال کی پارکنگ کو سیل کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گیٹ نمبر دو کے پاس پارکنگ میں موجود میاں طارق کی وی ایٹ سفید رنگ کی گاڑی برآمد کر لی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد نمبر اے جی ایس 099 سفید رنگ کی وی ایٹ کو چند روز قبل نشتر ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا،ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نشتر ہسپتال پارکنگ عملے سے پوچھ گوچھ کے بعد کیمروں کی مدد سے گاڑی کھڑی کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے،جبکہ بتایا جا رہا ہے گاڑی سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں

مزیدخبریں