اسلام آباد(صباح نیوز)مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے لیگی رہنما میاں رضا سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کے لیے لاہور جائے گی، جج ارشد ملک کے مطابق میاں رضا نے طارق محمود سے ویڈیو خریدی تھی، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر جیلانی کو گرفتار کیا جائے گا۔