اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویز عدالت میں پیش کرنے پرآج احتساب عدالت میں پیش ہوں گی، احتساب عدالت کے اندر اور جودڈیشل کمپلیکس کے گرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،اسلام آباد پو لیس اور رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے ،صرف ان افراد کو جو ڈیشل کمپلیکس میں داخل ہو نے کی اجازت ہو گی جن کے نام فہرست میں شامل ہوں گے۔مریم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کا بڑی تعداد میں جو ڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 19 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھاہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔
مریم نواز پرآج احتساب عدالت میں پیش ہوں گی،سیکورٹی انتظامات مکمل
Jul 19, 2019