وزیراعظم آج لاہور تا ماڑی انڈس نئی ٹرین میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کرینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج لاہور اور ماڑی انڈس کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس (148DN/147UP) کے نام سے نئی ٹرین کا افتتاح میانوالی ریلوے سٹیشن سے کریں گے۔ یہ ٹرین 5 اکانومی کلاس ایک اے سی سٹینڈرڈ ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک پر مشتمل ہوگی۔ شاہدرہ قلعہ شیخوپورہ سانگلہ ہل چنیوٹ سرگودھا خوشاب کندیاں میانوالی اور داؤد خیل اس کے سٹاپ ہوں گے 148DN میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے لاہور سے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6 بجے ماڑی انڈس پہنچے گی اسی طرح ماڑی انڈس سے بھی 147UP میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6 بجے لاہور پہنچے گی اس ٹرین کا لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250 اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے جبکہ لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 800 روپے ہوگا اسی طرح لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے اور اسے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...