لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔ ان کرکٹرز میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اورعمر اکمل شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔ اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق دوسری لیگز میں قومی کرکٹرز شریک ہوسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا، فی الحال کینیڈا لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی ۔