نیشنل ہائی وے اتھارٹی انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Jul 19, 2019

اسلام آباد(خبر نگار )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی انتظامیہ نے خوشگوار،صحت مند اور پر فضاء ماحول کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔اس حوالہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہیڈکوارٹراسلام آباداور علاقائی دفاتر کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے افسران اور سٹاف پر مشتمل12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جن کے مابین G-9 کرکٹ گرائونڈ اسلام آ باد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ان ٹیموں میںایڈمن ،آڈٹ ، ریونیو،ڈیزائن،بجٹ،سی پی فنڈ،ایمپلائیز فنڈ،اکائونٹس اور انجنیئر کیڈر کے افسران اور اہلکار شامل ہیں۔ پہلے ناک آئوٹ مرحلہ میں7 ٹیمیں میچ کھیل چکی ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں 8 ٹیموں کے مابین لیگ میچز کھیلے جائیں گے ،جن کا انحصار موسم کی صورتحال پر ہے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پرفاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی پی فنڈ محترمہ ملیحہ صدیقی نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں کشور علی،عطاء المحسن، عرفان رفیق ،تنویر رضا اوروقاص قادر شامل ہیں جبکہ قمر شہزاد اور واجد گوندل نے گرائونڈ انتظامات کے سلسلہ میں خاطر خواہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔

مزیدخبریں