اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (رِٹبا)کے صدر سید توقیر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڑی ہے جس کی ترقی سے ملک میں اشیائے خودر و نوش کی قیمتیں کم ہو جائیں گی جبکہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔سید توقیر بخاری نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس لگایا جائے تو ملکی معیشت میں انقلاب آ جائے گا اور جی ڈی پی کا حجم بڑھ جائے گا۔اس سلسلہ میں زراعت کے شعبہ سے ٹیکس کی وصولی کومرکزی حکومت کے ماتحت کرنا ہو گا کیونکہ زراعت معیشت کا تقریباً بیس فیصد ہے مگر تمام صوبے مل کر بھی صرف دو ارب روپے وصول کرتے ہیں۔