آسٹریلیا ،امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں کوئینز لینڈ کے ساحل پر شروع

سڈنی(آئی این پی/شِنہوا)اسٹریلیا امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں تالسمین سیبرے2019گزشتہ روز شروع ہوگئیں،ان مشقوں میں حملہ اور دفاع کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجائیگا۔جو شمال مشرقی اسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے ساحل پر ہورہی ہیں۔ان مشقوںمیں برطانیہ ،جاپان،نیوزی لینڈ اور کینیڈا بھی حصہ لے رہے ہیں۔مشقیں اگست کے اوائل تک جاری رہیں گی ان میں34ہزار فوجی اہلکار ،30بحری جہاز اور 200جنگی ہوائی جہاز شرکت کررہے ہیں،اسٹریلیا ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹریلیا کی قیادت میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑی جنگی مشقیںہیں،جن کا مقصد زمینی فضائی اور بحری افواج کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے یہ مشیقں ہر دو سال بعد ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن