تہران (این این آئی )ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہْکنے کہا ہے کہ خلیج کے سمندری تحفظ کے حوالے سے جلد ہی ایک کانفرنس بحرین میں منعقد کی جائیگی جس میں 65 ممالک کے مندوبین شرکت کریںگے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے لیے امریکی مندوب برائن ہک نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر آخری درجے کا دبائو ڈالنے کی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی رجیم کو تیل کی مد میں حاصل ہونیوالے سالانہ 50 ارب ڈالر کے سرمائے سے محروم کردیا ہے۔