پیرس(اے پی پی)پرتعیش اشیاء بنانے والی فرانسیسی کمپنی ایل وی ایچ ایم کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا۔بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق آرنالٹ کے مالیاتی اثاثوں کا حجم بڑھ کر107.6 ارب ڈالر ہو گیا جو بل گیٹس کے مالیاتی اثاثوں کے حجم سے 200 ملین ڈالر زیادہ ہے۔ برنارڈ آرنالٹ کی آمدنی میں صرف رواں سال تقریباً 39ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔