جاپان: سٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملہ، 33 افراد ہلاک، 35 زخمی

Jul 19, 2019

کیوٹو (صباح نیوز+ آن لائن)جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں33 افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی پولیس نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا گیاہے ۔ واقعے میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں جبکہ اس حملے کے مقاصد کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جبکہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔

مزیدخبریں