واشنگٹن (آن لائن)امریکی تاریخ میں سول رائٹس تحریک کے آئیکون جان لوئیس اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ لوئیس امریکا میں سول رائٹس تحریک کے ایک نمایاں کارکن تھے اور ان کا نام مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ وہ سن 1963 کی واشنگٹن مارچ کے ایک اہم منتظم بھی تھے۔ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے افریقی نڑاد امریکی شہری لوئیس کئی عشروں تک امریکی کانگریس کے رکن بھی رہے۔ ان کے انتقال پر کئی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔