میلسی‘جلہ جیم(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)بااثر بجلی چوروںکا واپڈا کی سرولینس ٹیم پرحملہ‘اینٹ مار کر ایک اہلکار کو شدید زخمی کر دیا اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ، واپڈا ٹیم کو میٹر اتارے بغیر بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔تفصیل کیمطابق سب ڈویژنل سرولینس ٹیم کے ممبران رانا محمد حفیظ، محمد یونس، حافظ محمد فیصل، نعیم ناصر، عبد الستار ، فیاض احمد اور دیگر سٹاف کے افراد کو موضع بلند پور بجلی چوری کی اطلاع پر چیکنگ کیلئے بھیجا گیا جہاں مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے رہنماء رائو محمد انتظار، رائو محمد خالد، محمدجاوید، محمد عمران، محمد مہران، محمد سہیل وغیرہ نے اپنی رہائشگاہ پر لگائے گئے 5 بجلی کے میٹروں کی بجائے واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر اپنے گھر 8 ایئر کنڈیشن اور گھر کا دیگر لوڈ چوری کی بجلی سے چلانے میں مصروف تھے کیبل اتارنے کیلئے لائن مین عبد الستار سیڑھی پر چڑھا تو رائو انتظار اور اس کے دیگر ساتھی آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر آ گئے اور چھت پر پڑی اینٹوں کے ذریعے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور ایک اینٹ سیڑھی پر موجود وزیرا حمد کو ماری جس سے اس کا چہرہ زخمی ہو گیا ملزمان نے واپڈا اہلکاروں پر چھت سے اینٹوں کی برسات کر دی اور ڈنڈوں کے ذریعے مارنا شروع کر دیا اہلکاروں کے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی کپڑے پھاڑ ڈالے اور سرکاری گاڑی پر ڈنڈے اور اینٹیں برسا کر شیشے توڑ دیئے اور واپڈا ملازمین کو بجلی کے میٹر نہ اتارنے دیئے اور ڈائریکٹ لگی بجلی کی سپلائی کی تاریں بھی نہ اتارنے دیں اور تشدد کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔دریں اثنا ء ،انتظار کے بھا ئی صدام حسین نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا نے بغیر اجا زت ہما رے گھر وں میں داخل ہو کر چا دراور چار دیواری کا تقدس پا مال کیا ہے جسکی ہم بھی محکمہ واپڈا عملہ کے خلاف تحر یری درخواست جمع کروادی ہے
میلسی:باثر بجلی چوروںکا واپڈاٹیم پرحملہ‘اینٹ برسا دیں‘اہلکارزخمی
Jul 19, 2020