ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر من وعن عمل کرائیں:مولانا عزیزالرحمن

Jul 19, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عزیز الرحمن،مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین، قاری محمداقبال، مولانا عبدالعزیزنے کہا ہے کہ عقیدئہ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدئہ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد نہ کروانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور آئین پاکستان سے سنگین مذاق ہے۔قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام وملک کے ازلی دشمن ہیں۔علماء نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا عقائد اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روحانی واصلاحی تقاضوں کی بھی تکمیل ہے، قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں