اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ملک میں آئندہ پیر 29 ذی القعد کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ آنکھ یا سائنسی آلات کی مدد سے اگر کسی شہری کو چاند نظر آئے تو وہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی درج کرائے۔ دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے آج 12ذی الحج تک بغیر اجازت کے مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 12 ذوالحج تک مسجد الحرام، منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں اجازت نامے کے بغیرداخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ حکام کے مطابق داخلے سے متعلق حکم کی خلاف ورزی پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں پر زوردیا ہے کہ وہ رواں سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔
12 ذوالحج تک مسجد الحرام‘ منیٰ‘ مزدلفہ‘ عرفات میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی
Jul 19, 2020