کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کا گھیراؤ کر لیا

Jul 19, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عباسی شہید ہسپتال کے احتجاجی ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ اسد عمر نے عباسی شہید ہسپتال کے کرونا وارڈ کا دورہ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے اسد عمر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسد عمر اور وسیم اختر کو واپس جانے سے روک دیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے اسد عمر کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی تنخواہیں جلد فراہم کردی جائیںگی۔ اسد عمر نے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرنے سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات کرینگے، ہمارا سندھ حکومت پر اختیار نہیں، آپ کی تنخواہ کا معاملہ ہم حل نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں