اگلے سال عالمی معیشت جزوی بحال‘ غیر یقینی برقرار رہیگی‘ آئی ایم ایف

Jul 19, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جار جیوا نے بیان میں کہا ہے ہے کہ کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ 2021ء میں معیشت کی جزوی بحالی کا امکان ہے۔ معاشی غیر یقینی برقرار رہے گی۔ مستقبل میں باہمی عالمی تعاون اور پالیسی ایکشن درکار ہیں۔ بحران پر قابو پانے کیلئے کئی ممالک کو امداد کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور معاشی بحالی کیلئے پبلک ہیلتھ پہلی ترجیح ہوگی۔ بحران سے نکلنے تک معاون مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کی ضرورت ہوگی۔ قبل از وقت امداد کی منسوخی معاشی بحالی کو روک سکتی ہے۔ کمزور اور مقروض ممالک کو مدد فراہم کرنی چاہئے، آئی ایم ایف امداد کیلئے مزید وسائل تلاش کرے گا۔

مزیدخبریں