ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کاجوہر ٹاؤن میں انٹرٹینمنٹ پارک کی جگہ کا دورہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ جوہر ٹاؤن میں بنائے جانے والے اینٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اورشہریوں کو تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے جوہر ٹاؤن میں اینٹرٹینمنٹ پارک کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالزاق چوہان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارک منصوبہ لاہور کا پہلا انٹرٹینمنٹ پارک ہوگا۔یہ پارک جوہر ٹائون میں 140کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے۔منصوبے پر33کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔انٹرٹینمنٹ پارک کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔جوگنگ ٹریک‘جم اور باسکٹ بال کورٹ بنایا جائے گا۔ٹینس کورٹ‘منی گالف کلب اور دیگر آئوٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔پارک میں جھیل بھی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن