زی انٹرٹینمنٹ ایک بار پھر لارہا ہے مقبول ترین کونٹنٹ برانڈ زندگی

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز ) ناظرین کی انٹرٹینمنٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر میڈیا اینڈ انٹر ٹینمٹ پاور ہائس ZEE انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ(ZEE) نے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے دلچسپیوں سے بھرپور پروگرام زندگی کو اپنے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ZEE5 پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔زندگی کے شوز حقیقت سے قریب، لاجواب کردار سازی ، بے مثال پرفارمنس اور ناظرین کی بھرپور تسکین کے باعث مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔دنیا بھر سے ناظرین کے بھرپور اصرار پر زندگی کا دوبارہ آغاز نہ صرف اپنے مقبول ترین انداز کے ساتھ ہوگا بلکہ اس میں مزید نئے خیال افروز اور مختلف کلچر ز کے رنگ بھی شامل کئے جارہے ہیں ۔عالمی سطح کے اولین کونٹنٹ برانڈ ہونے کی بناپرزندگی نے ہمیشہ حقیقی کہانیاں پیش کی ہیں جو منفر د ہوتے ہوئے بھی انداز بیان اور اپیل کے لحاظ سے عالمی حیثیت کی حامل ہیں اور دنیا بھر کے ناظرین کواپنے دل کی آواز معلوم ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن