ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی شاہی فضائیہ سے وابستہ ایک فوجی مسافر بردار طیارے کے ذریعے المہرہ گورنری کے المغیضہ ہوائی اڈے سے یمنی شہریوں کے ایک گروپ کو یمن کے جزیرہ سقطری پہنچایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئندہ چند روز تک جاری رہنے والے اس فلائٹ آپریشن کے دوران سیکڑوں یمنی شہریوں کو الغیضہ ہوائی اڈے سے یمن کے سقطری جزیرے پہنچایا جائے گا۔خیال رہے کہ المہرہ گورنری سے یمن کے جزیرے سقطری تک پہنچنے کے لیے خشکی کا کوئی راستہ نہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران درمیان آنے والے سمندرمیں بہت زیادہ طوفانی لہریں اٹھتی رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر کے راستے سفر کرنے والے یمنی شہریوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب سعودی عرب کے جزیرہ سقطری کے لیے فضائی سروس شروع کی ہے۔اس سہولت کا مقصد یمن کے دور دراز جزیرے تک یمنی شہریوں کی آمد ورفت کو آسان بنانا اور انہیں تیز رفتار اور پرامن سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔