بیجنگ (اے پی پی) برطانیہ کے مشہور ماہر اقتصادیات مارٹن جیکس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں چین کی معیشت کی شرح نمو منفی سے مثبت کی طرف لوٹنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت لچکدار ، مضبوط اور قوت محرکہ کی حامل ہے۔ جب کووڈ ۔19 کی وبا نے عالمی معیشت کا نقشہ بدل دیاہے ، چینی معیشت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔مارٹن کے خیال میں ہائی و جدید ٹیکنالوجی کی ترقی چینی معیشت کی ترقی کا اہم انجن بن رہی ہے۔ چین نے وبا کی لڑائی میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسی طرح چینی معیشت کی تیز رفتار بحالی واضح پیغام دے رہی ہے کہ چینی حکومت کے انتظام و انصرام کی صلاحیت بہت مضبوط ہے۔