چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) ابلتے دودھ میں چھپکلی گر گئی، لاعلمی میں دودھ پینے سے 6افراد کی حالت غیر، ریسکیو1122کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات میں گھر میں ابلتے دودھ میں چھپکلی گر گئی جس سے دودھ زہریلہ ہوگیا۔ اسے پینے سے گھر کے 6 افراد جن میں نعمان ساجد، بلال حسن، محمد باد، کوثر بی بی، ساجدہ بی بی اور علی عباس کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں پر دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
چنیوٹ: دودھ میں چھپکلی گر گئی‘ پیتے ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر
Jul 19, 2020